خواجہ آصف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آبا د(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا،اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Comments are closed.