پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے: احسن اقبال

ظفروال(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے۔ظفروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان شا اللہ تعالی 2024 سے 2029 کا سفر پاکستان میں ترقی کا سفر ہو گا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بھرپور مینڈیٹ حاصل ہوا ہے، اپنی حکومت قائم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل بیٹھنا ہوگا اور ملکر وطن عزیز کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنا اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے اس کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا بہت ضروری ہے

Comments are closed.