پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بناسکتا ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں بناسکتا ، پیپلزپارٹی کے علاوہ حکومت بن ہی نہیں سکتی ۔تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا، ہماری رائے تھی کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں، ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی مخالفت رہی ہے، دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت بھی جاری رہتی ہے، پارٹی کے امیدواروں نے اپنے تحفظات کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کیا۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاکہ پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، وزیراعظم اور اسپیکر کی سیٹ پر2جماعتوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔
Comments are closed.