تحریک انصاف کو ہاتھ پاوٴں توڑ کر میدان میں اتارا گیا،لطیف کھوسہ

اسلام آبا د(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا آج ہم اس ایوان کے سامنے کھڑے ہیں جس کی ذمہ داری ہیں الیکشن شفاف ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے ایک سو ستر امیدوار جیت رہے ہیں، یہ آزاد نہیں ہیں بلکہ ہماری جماعت پی ٹی آئی ہے، ادارے ائین کے مطابق کام کریں۔ رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح ان انتخابات میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاوٴں توڑ کر میدان میں اتارا گیا، باقیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی، لیکن عوام نے چاروں شانے چت کیا، جمہور کی آواز سننی چاہیے، ہر ادارے پر لازم ہے کہ عوام سے وفا داری کرے، چاہے وہ عدلیہ ہو یا عسکری قیادت ہو ہم انصاف کے متلاشی ہیں، ہم نے پچیس کروڑ کی عوام سے فیصلہ لے لیا، عوام نے بانی پی ٹی آئی پر تمام کیسز کو مسترد کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان انکی رہائی کا حکم دے، بانی پی ٹی آئی کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا، دوسری طرف مجرم کی تاج پوشی کی جارہی ہے یہ ایوان کے ماتھے پر داغ ہے، پی ٹی آئی کبھی بین نہیں ہوئی اور نا ہی الیکشن کمیشن یہ چھین سکتا ہے، ہمارا صرف بلا چھینا گیا ہے، ووٹ بلے کا نہیں خان کا تھا، عوام نے نشان خود جا کر ڈھونڈے، سعد رفیق کو میں سلام کرتا ہوں کہ اس نے ہار تسلیم کی۔ میں نے اسے کہا کہ اپنے بڑوں کو بھی سمجھائے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔

نواز شریف کیسے وکٹری سپیچ کر رہا ہے، ہمیں آزاد کہنا چھوڑ دیں ہمیں یہ کہنا بھی آئین کی توہین ہے۔ بندر بانٹ ہورہی ہے اقتدار کی جمہوریت کا مذاق ہو رہا ہے، یہ کون ہوتے ہیں جب عوام نے انہیں چنا ہی نہیں ہے۔ ہم بلاول بھٹو کو بطور وزیراعظم سپورٹ نہیں کر رہے، ہم نے ہر ایک کے لئے دروازے کھول ہیں، آئین پر عمل درآمدی،جمہوریت کے فروغ کے لئے بات کریں۔ پارو پالٹیکس کے لئے ہم سے بات نہ کریں، 20ماہ میں نگران اور پی ڈی ایم نے عوام کے لئے نہیں اپنے کسیز معاف کروائے۔ پاور پالیٹکس سے جب تک بلاول نہیں نکلتے وہ عوامی لیڈر نہیں بن سکتے، ایک کروڑ بیرون ملک پاکستانی اپنے خرچے سے پاکستان آکر پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا۔

Comments are closed.