آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کے نئے قرض کی درخواست کی جائیگی، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے لیے مذاکرات بھی کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی 3 سال کے لیے حاصل کرنے پر بات ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات مارچ میں دوسرے اقتصادی جائزے کے ساتھ ہوں گے، آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام دینے کی درخواست کی جائے گی، نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مزید مہنگی کی جائے گی۔مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی بتدریج ختم کی جائیگی اور ٹیکسوں کی مد میں مختلف شعبوں کو جانے والا استثنیٰ ختم کیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام کی شرائط موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے سے زیادہ مشکل ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے لیے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کو تجاویز دے گا، تجاویز پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

Comments are closed.