حکومت سازی پر اتفاق کے بعد اتحادیوں کے درمیان کابینہ کی تشکیل پر مشاورت بھی شروع
اسلام آباد( آن لائن) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاداور حکومت سازی پر اتفاق کے بعد کابینہ کی تشکیل پر مشاورت بھی شروع ہوگئی ہے ، مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کوبھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ،نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے کابینہ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی ہے
،قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ آخر میں بلایا جائے گا،وزارت پارلیمانی امور اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جسے وہ صدر مملکت کو بھیجیں گے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعدبڑی اتحادی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی مشاورت شروع کردی گئی ہے کس اتحاد کو کون سی وزارت دینی ہے (ن) لیگ اس حوالے سے اپنی کمیٹی تشکیل دے گی وفاقی کابینہ مختلف مراحل میں حلف اٹھائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 20سے زیادہ وزراء حلف اٹھا سکتے ہیں جبکہ نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کابینہ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کردی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست پر جے یو آئی (ف) بھی آج کابینہ اور حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرے گی جبکہ پالیسی منشور اور فیصلہ سازی سے متعلق اہم وزارتیں مسلم لیگ (ن) اپنے پاس ہی رکھے گی ۔ دوسری جانب ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ ملک کی سہولہویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلایا جائے گا اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جسے وہ صدر مملکت کو بھیجیں گئے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا جبکہ نئے قائد ایوان وزیراعظم کا انتخاب تین یاچار مارچ تک متوقع ہے ۔نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں ۔
Comments are closed.