جو پی ڈی ایم 2 بنارہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، شعیب شاہین

اسلام آباد ( آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جو پی ڈی ایم 2 بنارہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، قوم کے سامنے تمام مجرمان عیاں ہوچکے ہیں، کون سا شہر ہے، جہاں سے مسلم لیگ ن نہیں ہاری ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نیالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45 کے مطابق میرے حلقہ میں طارق فضل چوہدری ہار چکے تھے، کٹھ پْتلی ایم این اے کہلوانا شرمناک بات ہے، میں آج ہی توہین الیکشن کمیشن لا رہا ہوں، آدھے گھنٹہ تک حلقہ این اے 47 کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے آرہا ہے، آر او نے تحریری طور پر لکھا کہ پراسیس روک دیں، لیکن الیکشن کمیشن نے طارق فضل چوہدری کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، این اے 47 سے ٹی ایل پی کے امیدوار حافظ خاور ستی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments are closed.