تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے

اسلام آباد( آن لائن ) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں ،سردار لطیف کھوسہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ، پی ٹی ائی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ۔ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے فون پر رابطہ کیا ہے اور سیاسی امور پر گفتگو کی ۔سردار لطیف کھوسہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخوا سطح پر نہیں ، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے آئی بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے مزید رابطہ کرینگے ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے ۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے بھی رابطہ کیا ہے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات کا وقت ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

Comments are closed.