الیکشن کمیشن نے اانتخابی عذرداریوں کے معاملے پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے،شیر افضل مروت
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے اانتخابی عذرداریوں کے معاملے پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے اور کسی بھی کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا ہے،حالیہ انتخابات میں کرپشن کی غضب کہانی چلائی گئی ہے، جے یواائی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا ہے دھاندلی کے معاملے پر ہمارے موقف میں یکسانیت ہے ،ملک بھر کے عوام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آج بروزہ ہفتہ پرآمن احتجاج کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں کراچی میں پی ٹی آئی امیدواروں کے کیسز کے سلسلے میں آیا تھا دوران سماعت ممبر کمیشن نے کہاکہ فارم 45کے معاملے پر جوڈیشیل کونسل جائیں جس پر میں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن فیصلے نہیں کرسکتا ہے تو امیدواروں کو کیوں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے انہوں ے کہاکہ ہم ایک سیاسی جماعت کے پاس گئے تھے وہ کوئی بھارتی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مولانا نے دو دن پہلے دھاندلی کی مذمت کی ہے انتخابات سے متعلق جمعیت نے ہمارے موقف یکسانیت ظاہر کی ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے اگر اسی طرح سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ چوری کیا گیا توکل پھر امیدواران عوام کے پاس جانے کی بجائے ریٹرننگ افسران کے ساتھ معاملات طے کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے اور پی ٹی آئی کا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کریں تاکہ ملک کے سیاسی نظام سے غیر جمہوری قوتوں کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پورا ملک آج بروز ہفتہ انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر پرآمن اھتجاج کیلئے باہر نکلے اس حوالے سے ایف 9پارک اسلام آباد میں اھتجاجی دھرنے کی قیادت میں خود کرونگا۔۔
Comments are closed.