تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھایا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھایا۔ مولانا ہارے ہیں، تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف ا ملاپ ہوا، اب دیکھنا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے کارکن کیا کرتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرمولانا ہارے ہیں، تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں، ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے کس کے کہنے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں، آرہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمٰن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ، تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانافضل الرحمٰن کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک اور الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس لئے سب سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد کا سوچیں ۔

Comments are closed.