دوہزار تیرہ کا دھرنا احتجاج کے نام پر فساد تھا، ملک احمد خان
لاہور (آن لائن) رہنما ن لیگ ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دوہزار تیرہ کا دھرنا احتجاج کے نام پر فساد تھا ۔ سیاست میں نفرت کا بیج پی ٹی آئی نے بویا ۔ نو مئی کے واقعات پر مولانا فضل الرحمن کا موقف بہت سخت تھا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا دوہزار تیرہ کے دھرنے کے با عث ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ۔ یہ دھرنا احتجاج کے نام پر فساد تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دس سال سے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا نو مئی کے واقعات پر مولانا کا موقف بہت سخت تھا ۔ مولانا کا کیال تھا کہ ملک کی سیاست پی ٹی آئی کے لوگوں نے تباہ کی ۔ انہو ں نے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی نے انھیں برا بھلا کہا ۔ دونوں کی ایک دوسرے خلاف باتیں اب بھی ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج مولانا کا پی ٹی آئی کے حوالے سے یو ٹرن سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا مولانا آج پی ٹی آئی سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ اسی پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کا بیج بویا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مولانا کو ہمیشہ پی ٹی آئی اور اسکے کارکنوں کی حمائت حاصل رہی۔ انہوں نے کہا حکامت سازی آخری مراحل میں ہے ۔ ہر سیاسی عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں ملک میں سیاسی ا ستحکام کے لئے لائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا تو تحریک عدم اعتماد لانے سے انکار ہر گز کر رہے تھے پھر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے انھیں تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا تھا ۔ انہوں نے کہا حقیقت تو یہ ہے کہ جنرل باجوہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف تھے ۔
Comments are closed.