بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی
اسلام آباد(آن لائن )بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ،سابق اسپیکراسدقیصرکے بعدسابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،جمعہ کودرخواست سردار مصروف ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اور انھوں نے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔قیوم نیازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رجوع کیا لیکن انہوں نے ملنے کی اجازت نہ دی،بطور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر آڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے، عدالت سیاسی و قانونی مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کرے ،عدالت بانی پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات کے دوران پرائیویسی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے۔
Comments are closed.