فضل الرحمان کے بیٹے کے حلقے میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ19فروری کو ہوگی
ٹانک(آن لائن)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے حلقے این اے 43 میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی منظوری حاصل کی گئی، آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 تحت امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
Comments are closed.