پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں نمونیا سے مزید 12بچے جاں بحق

لاہور(آن لائن)پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید765 بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے جبکہ12بچے انتقال کرگئے۔ رواں برس پنجاب سے 27476 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 374 ہوگئی۔ انتقال کرنے والے بچوں میں سے 4 کا تعلق فیصل آباد، 3 بہاولپور جبکہ 2 لا تعلق حافظہ آباد سے ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کروائیں۔

Comments are closed.