جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے "یورپی یونین” کا جعلی پریس ریلیز، مریم اورنگزیب
اسلام آبا د(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے "یورپی یونین” کا جعلی پریس ریلیز،جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں۔ برطانوی ادارے DFID کو بھی پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی،انہوں نے کہا کہ جو اپنے سیاسی مفاد کے لئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے۔ عالمی جعلسا زپاکستان اور اداروں کے لئے فتنہ ہے۔ 9 مئی سمیت ہر موقعے پر پاکستان اور اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔ آئی ایم کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی دعوت ، ملکی حساس راز سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے ملک کی خارجہ پالیسی پہ حملہ ، ملک کا معاشی دیوالیہ ، سیاسی دیوالیہ ، معاشرتی دیوالیہ کے ذمہ دار جعلی فورم 45، جعلی اور Forged پریس ریلیز سوشل میڈیا پہ ڈال کر امریکہ سے مداخلت کی منتیں کر کے ملک کی جمہورت پہ حملہ آور ہیں۔ جمہوری اور سیاسی ساکھ کی حالت یہ ہے کہ پاکستان کی کوئی جماعت ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔
Comments are closed.