مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار

نئی دہلی (آ ن لائن)مودی سرکار آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے ایک طرف تو ہندوتوا کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہے تو دوسری طرف سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے فسطائی ہتھکنڈوں پر بھی عمل کیا جا رہا ہے، تازہ ترین کارروائی کانگریس کے خلاف کی گئی جس کے اکاوٴنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار، مرکزی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگرس کے اکاوٴنٹس منجمد کر دئیے گئے۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اس کے ے چار بینک اکاوٴنٹس کو منجمد کیا گیاکانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے نے اکاوٴنٹس منجمد کئے جانے کو ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن قرار دیاہے، بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔کانگریس ترجمان اجے ماکن کے مطابق ان کی پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے بیک فٹ پر لانا ہے،قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاوٴنٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، کانگریس ترجمان اجے ماکن کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ مودی سرکار یک جماعتی نظام کی طرف جانا چاہتی ہے، کانگریس ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف وہ عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے۔اکاؤنٹس منجمد کرنے سے کانگریس پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔مودی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

Comments are closed.