رانا ثناء اللہ کو وفاق یا پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وفاق یا پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کا نام مشیر داخلہ اور گورنر پنجاب کے لئے زیر غور آیا جبکہ رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں لانے پر بھی مشاورت کی جارہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے حوالے سے فیصلہ قائد نواز شریف پر چھوڑ دیا،شہباز شریف رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں گورنر بنانے کی تجویز دی ہے جبکہ سعد رفیق کو ضمنی انتخاب لڑنے یا سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔
Comments are closed.