پی ٹی آئی کا مجلس وحدت المسلمین کے بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ تبدیل کر لیا،ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین کی بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہوگا،سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممبر اسمبلی شامل ہونگے،تحریک انصاف کی وکلا قیادت مجلس وحدت المسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی،اس سے پہلے سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھا ،مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق پر بانی چیئرمین نے بھی فیصلہ دیا تھا،رووف حسن کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا
Comments are closed.