عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت پولیس لائنز منتقل

اسلام آباد(آن لائن)عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت پولیس لائنز منتقل کر دی گئی۔سماعت ایف ایٹ کمپلیکس کی بجائے ایچ الیون پولیس لائنز میں ہوئی۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نے آج عمران خان کو فردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق احتساب عدالت میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت ایف ایٹ کمپلیکس کے بجائے ایچ الیون پولیس لائنز میں ہوئی ۔گذشتہ روز نیب نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس کی سماعت آج ہو گی۔عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس یا ایف ایٹ کچہری کے بجائے پولیس لائینز ایچ الیون پیش کیا گیا ۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نے عمران خان کو فردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔احتساب عدالت کے جج سے نیب عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ کمشنر آفس نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث پولیس لائینز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔

Comments are closed.