عمران خان کی عدالت میں پیشی پر سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(آن لائن)عمران خان کی عدالت میں پیشی پردہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔عدالت کے احاطے میں داخلہ صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عدالت کے احاطے میں داخلہ صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو دیا گیا ۔اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکن شر پسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.