پی ٹی آئی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کیں، بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے بار بار استدعا کی، قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہیں جہاں ہم کامیاب ہوئے، خیبرپختونخوا سے 42، پنجاب سے 115، سندھ سے 16 اور بلوچستان سے 4 سیٹوں پر ہم کامیاب ہوئے، پنجاب میں 50 کے قریب نشستوں پر ہماری کامیابی کو نہیں ظاہر کیا گیا، سندھ کی سیٹ پر بھی ہمیں کامیابی نہیں ملی وہاں سے بھی پی ٹی آئی کو آوٴٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نہ بلا رہا نہ لیڈرشپ، پی ٹی آئی کو ریلیوں اور ورکرز کنونشنز کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پرچے کاٹے گئے، عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، فارم 45 پی ٹی آئی کے ساتھ ن لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیوں کو ملا، آراو کی ذمہ داری ہے فارم 45 کے تحت ڈیٹا اکٹھا کرے اور فارم 47 بنائے۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ 12ماہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی کی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا، مقدمات بنائے گئے، اب بھی مختلف کیسز میں پولیس غیرقانونی دباوٴ ڈال رہی ہے

، جو کام کیا جارہا ہے یہ کسی نگراں حکمرانوں کا نہیں تھا، پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، مختلف لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ اور امیدوار نہیں ہوں گے، ہمارے امیدوار بھی سب سے زیادہ تھے اور پولنگ ایجنٹ بھی موجود تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے ہمارے موٴقف کی تصدیق کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کراچی میں ہماری 18 سے 19 نشستیں ایم کیوایم نے چرائی ہیں، کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، پی ٹی آئی نے انتخابات میں 180 سیٹیں جیت کر ثابت کردیا، قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑوں گا، ان شااللہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، یہ جیت پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی کی ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم چاہتے ہیں کہ سابق کمشنر کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا، 8 فروری کو لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 صرف پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو نہیں ملا، پی ٹی آئی چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کررہی، ہم چاہتے ہیں کہ صرف شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہماری سیٹیں کم کی گئیں، ہارے گئے امیدواروں کو جتوایا گیا، فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، وزیراعظم کاعہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت ہوگا۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر کارکن کیخلاف پولیس گردی کی گئی، ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، اب بھی ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک میں سب سے زیادہ تھے

، انتخابات میں سیٹیں بھی سب سے زیادہ پی ٹی آئی نے جیتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نامزد کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم کا عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت ہوگا، ہماری سینئر لیڈر شپ اور کارکن اس وقت پابند سلاسل ہیں، ہمارا مقصد لیڈر شپ اور کارکنوں کو جیلوں سے باہر نکالنا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلے کا نشان نہ ہونے کے باوجود ہم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم نے کراچی میں پی ٹی آئی کی 18 نشستیں چرائی ہیں، کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے، مطالبہ ہے ہمارے 180 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ دھاندلی کی بینفشری جماعتیں آپس میں گتھم گتھا ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے، عدم اعتماد سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے اعتراف کیا، لیاقت چٹھہ کا بیان ہمارے موٴقف کی تائید ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اعتراف کیا کہ عدم اعتماد انجینئرڈ تھی، بحران کا واحد حل فارم 45 کے مطابق فارم 47 جاری کرنا ہے، جن کے نام سابق کمشنر راولپنڈی نے لئے وہ تحقیقات کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنرخود کو تحقیقات سے الگ رکھیں۔

Comments are closed.