رشمیکا مندانا کی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم ”انیمل“ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کی پرواز اْڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اپنی دوست اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں، جیسے ہی اداکارہ کی پرواز نے اْڑان بھری تو بدقسمتی سے اْن کی پرواز بیچ راستے میں ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔ ممبئی سے حیدر آباد کے لیے اْڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ہی اس پرواز کو واپس ممبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑگیا۔ رشمیکا مندانا نے اپنی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی دوست کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں وہ پْرسکون اور خوش آ رہی تھیں۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح آج ہم موت سے بچ گئے۔

Comments are closed.