پی ٹی آئی نے وفاق ، پنجاب اورکے پی کے میں سنی ا تحاد کونسل کے اتحاد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی نے وفاق ، پنجاب اورکے پی کے میں سنی ا تحاد کونسل کے اتحاد کا اعلان کر دیا ۔عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کے ہمراہ یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک سو اسی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ ہمارے آزاد امیدواروں نے مشکل حالات میں الیکشن لڑا ۔ تحریک انصاف نے انھیں بھر پو ر سپورٹ کیا ۔ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کئے تھے ۔ الیکشن کمیشن کے نو نٹیفیکیشن کے مطابق آزاد امیدواروں کو تین دن کے اندر کسی نہ کسی پار ٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے ۔

ہم نے ا تفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز ، پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدوار پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد ملک کے لئے ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے مخصوص نشستیں قانون کے مطا بق دیں۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کو نسل کو جوائن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کمشنر راولپنڈی کے بیان سے پتہ چلا کس طرح دھاندلی ہوئی ۔ انہوں نے کہا ملک میں فرقہ واریت نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ۔ انہوں نے کہا پشاور سے سات آٹھ نشستوں پر دھاندلی کی گئی ۔ مر ایوب نے کہا کہ ا ایم ڈبلیو ایم کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکریہ اداکرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں، میں ایم ڈبلیو ایم کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ پی ٹی آئی، بانی کی حمایت کی ہے رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی کر کے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، حیدرآباد اور کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اور کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پرڈاکا ڈالا ہے

، ہمارے امیدواروں کے فارم 47 تبدیل کیے گئے ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد چاہتے ہیں، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، رہنماوٴں اور کارکنوں کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا حکومت کو عالمی ایجنڈے کے تحت گرایا گیا ۔ غیر آئینی طور پر الیکشن تا خیر کا شکار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا دو سال سے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم پی ٹی آئی نے صبر سے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس اتحاد کے فیصلے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے غلامی سے آزادی کے نعرے کے ساتھ ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا اتحاد نیا نہیں یہ اتحاد گزشتہ آٹھ سال سے ہے، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوا ہے، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں اپنا مسلک چھوڑو نہیں کسی کو چھوڑو نہیں پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تمام مسالک ہیں اور ساتھ اقلیتیں بھی۔

Comments are closed.