پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا ہے، کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباوٴ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا ہے۔ کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباوٴ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ اپنی وفاداریاں ریاست بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی۔ ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

Comments are closed.