تحریک انصاف کا گھنائونا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈہ بے نقاب
اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کے فوری بعد پی ٹی ائی نے ایک گھناونا اور مشتعل پروپگنڈا شروع کر دیا ہوا ہے جس کے مطابق پی ٹی ائی اپنے ٹرولز اور اپنے آفیشل ہینڈلز کے ذریعے اپنے کارکنان کو مشتعل کر رہی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے اندر ارووز اور ڈپٹی ار اوز جنہوں نے وہاں پہ اپنے فرائض سر انجام دیے ان سب کی شناخت کریں ان کی فیملیز کی شناخت کریں اور ان کو اپنی ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں اور ان کا گھراؤ کریں اور ان کی تذلیل کریں ۔
یہ ایک انتہائی افسوس ناک اور خوفناک بات ہے کیونکہ ا ایک پولیٹیکل پارٹی اپنا تمام ایجنڈا اپنے ورکرز کے ذریعے انتشار پھیلا کر حاصل کرنا چاہتی ہے وہ پارٹی یہ چاہتی ہے کہ تمام کے تمام معاملات اور ان کی شکایات ساری کی ساری گلی محلے میں اور ان کی منشا کے مطابق ہی حل کر لی جائیں اور قانون کے مجوزہ اور مروجہ طریقہ کار کو کیے بغیر ہی سارے مسائل کو خود ہی حل کر لیا جائے ۔
اس معاملے میں سب سے زیادہ سنگین اور خطرناک بات یہ ہے کہ ان تمام افسران ان کی فیملیز ان کے بچوں کو مختلف طریقے سے حراساں کیا جا رہا ہے اور اسحراسہ کرنے میں اور دھمکیاں دینے میں پی ٹی ائی کے آفیشل ہینڈلز ان کے ٹرالز اور ان کے لیڈرز بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہ انتہائی بدقسمتی اور انتہائی خوفناک بات ہے کیونکہ اگر ایسا کیا جائے گا تو ایسے تمام افسران جو ائین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں وہ ائندہ کسی بھی طرح کی ائینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے سے ہچکچائیں گے کسی بھی ملک میں یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ کسی پولیٹیکل ور پارٹی کے ورکرز اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے سرکاری اور سول افسران کو ڈرائیں دھمکائیں یا ان کو حراسہ کریں اور ایسا حراسہ کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
پی ٹی ائی میں یہ ایک وطیرہ بن گیا ہے کہ جو ٹرولز اور لیڈرز ایسے سرکاری افسران اور سول افسران کی شناخت کرتے ہیں نہ صرف یہ کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ باقی لوگوں کو بھی یہ کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اس کی تقلید کرے جو کہ ایک انتہائی افسوس ناک عمل ہے اس پارٹی کے لیڈرز اور ان کے ورکرز کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ بعید نہیں کہ کل کو ان کے اپنے پیدا کیے ہوئے ایسے لوگ جو کہ اب ایک پریشر گروپ اور ایک خطرناک حد تک ا سیفٹی اور سیکیورٹی ا کا مسئلہ بن چکے ہیں۔
کل کو یہ سارے لوگ ان کے اپنے لیے بھی ایک بہت بڑا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں اس لیے اپنے مضموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ایسے لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اپنے مقاصد کے لیے اپ ملک، اداروں اور ان کی عزت و وقار کو کبھی بھی داو پر نہ لگایں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کا سختی سے نوٹس لینا ہوگا اور ایسے تمام ٹرولز اور پارٹی لیڈران کی شناخت کرنی ہوگی جو کہ اس گھناونے عمل کا حصہ بن رہے ہیں تاکہ انے والے وقت میں اس طرح کی جرات کوئی بھی شخص یہ پارٹی نہ کر سکے….
Comments are closed.