غیر یقینی سیاسی صورت حال سے آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگیوں کا خدشہ پیدا ہوگیا،فچ
اسلام آباد(آن لائن )غیر یقینی سیاسی صورت حال سے آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگیوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہو جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر سکتا ہے۔معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ کی پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی ہے ۔گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہوئی، فروری 24 میں پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، فروی23 میں پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر تھے، پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی تاحال ضرورت ہے، فچ رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق آیندہ چند ماہ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکتے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان 18 ارب ڈالر میں صرف 9 ارب ڈالر حاصل کرے گا، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی، انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام ایک چیلنج ہوگا،غیر یقینی سیاسی صورت حال ا?ئی ایم ایف کے پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیر سے اصلاحات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے،امید ہے کہ نئی منتخب حکومت فوری طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرے گی، پاکستان میں سیاسی استحکام ہی معاشی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔
Comments are closed.