ایم کیوایم پاکستان نے بھی ن لیگ سے سندھ کی گورنرشپ کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیوایم پاکستان نے بھی مسلم لیگ ن سے سندھ کی گورنرشپ کا مطالبہ کر دیا،ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی اہم عہدے کے 17 نشستوں والی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جاسکتا،پہلے بلدیاتی نظام اور آئینی ترمیم پر بات ہوگی اس کے بعد کابینہ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان آج اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے،ایم کیوایم پاکستان اہم مذاکرات میں گورنرسندھ کے عہدے پر اصرار کرے گی

Comments are closed.