عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔ فیصل جاوید سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے۔ عدم حاضری پر عدالت نے فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ،کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed.