اتحادی حکومت کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ ہوگا

اسلام آبا د(آن لائن)مخلوط حکومت کے تمام نو منتخب اراکین کو آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،اتحادی حکومت کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا،شہبازشریف کو اتحادی جماعتیں وزارت اعظمی کا مشترکہ امیدوار ں نامزد کرینگی،پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتیں شو آف پاور بھی کرینگی،نامزدگی کے بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلایا جائے گا۔زرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 224 کی شق دو کے تحت الیکشن کے 21 دن میں اجلاس ہونا ضروری ہے ،اراکین کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 53 کی شق ایک کے تحت ہوگا، زرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کے منصب کیلیے ن لیگ میں مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ سابق سپیکر ایاز صادق ایک مرتبہ پھر سپیکر کے عہدے کے مضبوط امیدوارہیں ، خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ حتمی فیصلہ قائد ن لیگ نوازشریف کرینگے، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا پارٹی قیادت نام پر مشاورت کررہی ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت سازی سے متعلق تمام مراحل مارچ کے پہلے ہفتے مکمل کرلیے جائیں گے

Comments are closed.