سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں
اسلام آباد( آن لائن) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا معاملے میں اہم پیش رفت آئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔ تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی، کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ ار اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی ار اوز اور ار اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا، تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویڑن کے تمام چھ ڈی ار اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے، سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.