پاک فضائیہ کا ائیر چیف کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کی مسلح افواج اپنے مثالی تنظیمی نظم، قانون اور احتساب کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، حتیٰ کہ اعلیٰ ترین افسران کو بھی ان کی کارکردگی پر پوری طرح جوابدہ ٹھہرایا جاتا ہے۔ اسی طرح پی اے ایف بھی شفافیت کا نظام برقرار رکھنے میں اپنی مثال آپ ہے۔

احتساب اور شفافیت کا نعرہ لے کر جب پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے صفائی کا عمل شروع کیا تو بے ایمان اور کالی بھیڑیں جو ہر طرح کی مالی کرپشن میں ملوث ہیں ان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگاچونکہ مسلح افواج کے سربراہان نے کرپشن اور غبن کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے اس لیے اس قیادت کو بدنام کرنے کے لیے کبھی تو بہتان تراشی کی جاتی ہے تو کبھی پروپیگنڈا کبھی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو کبھی جعلی خبروں کے ذریعے شکوک و شبہات پھیلائے جاتے ہیں۔

ریاست مخالف افراد جو سوشل میڈیا پر بڑی قوت سے پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے انہوں نے اس موقع کو خوب کیش کیا اور موجودہ چیف آف ایئر سٹاف کی قیادت میں چونکہ پاکستان فضائیہ نے جدید ترین صلاحیتوں کے حصول میں بے مثال پیشرفت کی ہے جسے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے اسی وجہ سے ان کے خلاف پروپیگنڈے کا محاذ کھول دیا گیا ہے

پاک فضائیہ کی قیادت کا عزم و حوصلہ پہاڑ سے زیادہ مضبوط ہے اور چند شریر افراد کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپگینڈے سے اسے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ پاک فضائیہ اس گھٹیا فعل کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.