نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، فواد چوہدری
راولپنڈی (آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے اور بہتری نہیں آئے گی۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دراصل چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے، اسی لیے نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے اور جب تک عمران خان اور تحریک انصاف کو شامل نہیں کرتے ان میں بہتری نہیں آئے گی کیوں کہ پاکستان کی عوام ایک طرف اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے
Comments are closed.