ن لیگ نے پہلے پیسے چوری کئے اب ووٹ چوری کر لئے ،علیمہ خان
لاہور(آ ن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پہلے پیسے چوری کئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کر لئے ہیں،مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی 60سیٹیں چوری کی ہیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ن لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے۔ مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننے کاخواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے
Comments are closed.