الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن بحال کردئیے
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن بحال کردئیے ۔ ین اے 47 سے کامیاب لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے حوالے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔کامیابی کے نوٹیفیکیشنز بحال ہونا ہماری سچائی کا ثبوت ہے ۔ پی ٹی آئی سے استدعا ہے کہ وہ ملک کے ساتھ لڑنے کے بجائے ہمارے ساتھ سیاسی میدان میں مقابلہ کرے ۔ انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر سے پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا ہم اپنی کامیابی کے فیصلے لینے الیکشن کمیشن آئے ہیں۔ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے حوالے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔ 19 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں حلقوں کے نوٹیفیکیشن معطل کئے۔ فراڈ اور پروپیگنڈا سے پی ٹی آئی نے نوٹیفیکیشنز رکوائے۔ لیکن کل رات الیکشن کمیشن نے دوبارہ ہمارے نوٹیفیکیشنز بحال کر کے ہماری سچائی ثابت کر دی ۔ انہوں نے کہا ثبوت سب ہے پاس ہوتے ہیں ان کے پاس بھی فارم 45 ہیں میرے پاس بھی یہی فارم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی بنیاد پر ہی الیکشن کمیشن نے ہمارے نوٹیفیکیشن معطل کرائے تھے حالانکہ ان معاملات کیلئے ٹربیونلز بنائے گئے ہیں جو ہر الیکشن کے بعد بنائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا جس فورم پر بھی ہم سے فارم 45 مانگے گئے ہم فراہم کریں گے۔ان کو کہتا ہوں خدارا جھوٹ مت پھیلائیں ۔ 1970 کے بعد ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے
۔ اور اآپ تو پورے سسٹم ک ہی کو متنازع بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں ہم سے سیاسی میدان میں لڑیں پاکستان سے نہ لڑیں۔ 2018 میں آپ کے قاسم سوری جعلی ووٹس پر ڈپٹی سپیکر بنے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے سٹے لیا سپریم کورٹ پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ خیبرپختونخوا میں بھی اسی الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات ہوئے جس کو آپ متنازع قرار دے رہے ہیں۔ جیت پر واہ واہ اور جہاں آپ ہار جائیں وہاں الیکشن کمیشن اور اداروں پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ادارے پہلے سے ہی ان کی بدمعاشیوں کی ضد کا شکار ہیں ۔ نواز شریف بھی تو ان اداروں میں پیش ہوئے کبھی کوئی گملا نہیں ٹوٹا ۔ نو مئی میں آپ کے اپنے گھر کے لوگ شامل تھے کیا وہ سازش تھی ۔ آپ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا آج ان کا ٹرائل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج نے بھی ان سے کہا کہ ٹربیونلز قائم ہونے کی بات کیوں چھپائی گئی ۔ کل علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم کو خط لکھ رہے ہیں انتخابات سے متعلق اپنا کردار ادا کریں ۔ کیا یہ ملک دشمی نہیں ہے کیا یہ ملک صرف نواز شریف کا ہے آپ کا نہیں ہے ۔ کچھ دن پہلے بیرسٹر سیف نے بھی کہا کہ امریکہ مداخلت کرے ۔ پہلے کہتے تھے سازش میں ملوث آج ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجم عقیل نے کہا ایک سازش ہے تحت یہ پارٹی بنائی گئی ۔ کبھی کہتے ہیں امریکہ نے ہماری حکومت گرائی اورکبھی امریکہ سے مدد مانگتے ہیں ۔
انہوں نے کہا آر او آفس میں ان کے لوگ موجود تھے بین الاقوامی ابزورز نے بھی انتخابی پراسس کو دیکھان لیگی رہنما راجہ خرم نواز نے کہا پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا کہ آر او آفس میں انہیں جانے نہیں دیا گیا ۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ افسران کی تصاویر لگا کر گالم گلوچ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انکی عجیب منطق ہے خیبرپختونخوا میں جیتتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن باقی جگہوں پہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ فورمز پر فارم 45 دکھا نے کے لئے تیار ہیں ۔ علی ظفر کا بیان آیا وہ سب سے بڑی غداری ہے ۔ پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کو قرضہ نہ دیں ۔ اور اب ایک بار پھر وہی حرکت کرنے جارہے ہیں ۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف جانا چاہتے ہیں ہم نے مل کر ان کا راستہ روکنا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ آپ عدالتوں میں جھوٹ بولیں الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولیں ۔ ان چیزوں سے نکلیں اور عدالتوں میں ثبوت رکھیں۔ الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کریں
Comments are closed.