چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس ، دو مختلف ججوں کی تعیناتیوں بارے مشاورت
اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے قائم نیشنل جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج جبکہ جسٹس ملک شہزاداحمدکوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کردی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں ان کے تمام ممبران نے شرکت کی اس دوران دو مختلف ججوں کی تعیناتیوں بارے مشاورت کی گئی۔اور جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دیدی۔جوڈیشل کمیشن کا جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیاہے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے نام کی متفقہ منظور دیدی۔جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ.موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی 7 مارچ کو مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔جس کے بعد جسٹس شہزاد احمدخان کی منظوری ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنیں گے اور14 مارچ 2025 کواپنی مدت ملازمت پوری کرتے ہوئے سبکدوش ہوں گے۔وہ ایک سال سے کچھ زائد عرصے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔
Comments are closed.