عام انتخابات2024 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد ( آن لائن) عام انتخابات2024 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا. سابق کمشنر راوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی بھج چیلنج کی گئی ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،اورقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے، دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے جا حکم دیا جائے، جوڈیشیل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج راوالپنڈی سمیت کنسالیڈیشن کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی چھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے جبکہ رجسٹر آر آفس کی جانب سے بتایاگیاہے کہ ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔
Comments are closed.