الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیے
اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیے
،بلوچستان سے خواتین کی مخصوص چار مخصوص نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلی سے خواتین کی گیارہ مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے بلوچستان صوبائی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی نوٹیفکیشن جاری ۔ دوسری جانب سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی چودہ مخصوص نشتوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری سندھ سے خواتین کی دس مخصوص نشتیں پیپلز پارٹی کو دے دی گئیں ۔سندھ سے ہی قومی اسمبلی کی خواتین کی چار مخصوص نشتیں ایم کیو ایم کو دے دی گئیں ۔ مخصوص نشستوں کی فہرست میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا ناز بلوچ اور مہرین رزاق بھٹو مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار دینے والوں میں شامل جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے آسیہ اسحاق صدیقی، سبین غوری، نگہت شکیل خان بھی مخصوص منتخب ہوئیں ہیں ۔ مجموعی طور پر قومی اسمبلی سے خواتین کی 18 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے قومی اسمبلی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے
Comments are closed.