پاک بھارت میچ میں مداحوں کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے،ر رویندرا جڈیجہ

ادارے کے مطابق بھارتی آل راوٴنڈر نے کہا کہ ہمارے لیے کوئی بھی میچ اْتنا ہی اہم ہوتاہے جتنا پاکستان کیخلاف اہم ہوتا ہے، انڈین ٹیم کا پاکستان کیخلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلیں اور بہترین پرفامنس دیں، کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

رویندرا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں ، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارتی آل راوٴنڈر کا مزید کہنا ہے کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آ پ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔ بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا

Comments are closed.