بولڈ باربی لک ٹرینڈ فالو کرنے پر ریشم کو تنقید کا سامنا
لاہور (آن لائن) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ باربی لک ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص نہ بھایا اور تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی معروف کپڑوں کے برانڈ اقبال حسین کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کیے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو انکی عمر کی مناسبت سے بولڈلباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ مداحوں کا اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی عمر کی مناسبت سے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
Comments are closed.