لاہور(آن لائن) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔
ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوڑرز اور پریمیئم انکلوڑرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوڑرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔پاکستان اور نیپال کے درمیان وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پہلے 2 میچز میں وقار یونس، وسیم اکرم انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے اور وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔عمران خان اور فضل محمود انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ پریمیئم کیٹگری میں شامل رمیز راجا اور سعید انور انکلوڑر کے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے ہو گی۔لاہورمیں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 سے 10ہزار رکھی گئی ہے۔گروپ میچز کے پریمیم ٹکٹ 1500 وی آئی پی ٹکٹ 2500 جب کہ ہاسپیٹلٹی 4 ہزار سے 7ہزار روپے میں ملیں گے۔سپرفورمقابلے کے پریمیم ٹکٹ 2500,وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزارجبکہ ہاسپیٹلٹی 8500 سے 10 ہزارتک ہے۔ ملتان میں ہونے والے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 2500 سے 5ہزار رکھی گئی ہیپریمیم ٹکٹ 2500 جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 5 ہزارروپے کا ملے گا۔ پاکستان لیگ کے جنرل اور فرسٹ کلاس اینکلوثرزکے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا
Comments are closed.