وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، سپیکر اسمبلی نے شیڈول جاری کر دیا
لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہو گا۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 25 فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، وزیراعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال شام تک ہوگی۔ ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن انتخاب ہو گا۔ مسلم لیگ ن نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ بھاری اکثریت سے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر تھے جنہوں نے 96 ووٹ حاصل کئے۔
Comments are closed.