21 دن میں اجلاس بلانا آئینی تقاضا،صدر سمری روک ہی نہیں سکتا ،وزارت پارلیمانی امور
اسلام آباد(آن لائن)وزارت پارلیمانی نے بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلایا جانا ناگزیر ہے، اس کیلئے آئین کے آرٹیکل 54 کو استعمال کرتے ہوئے ،وزارت پارلیمانی امور ایک سمری وزیر اعظم کے توسط سے ایوان صدر کو ں بھجواتی ہے اور صدر مملکت کو اجلاس بلانے کی تاریخ بھی تجویز کی جاتی ہے ،صدر آئینی طور پر وزیراعظم کی ایڈوائس ماننے کا پابند ہے ، وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت چونکہ افتتاحی اجلاس بلایا جانا آئینی تقاضا ہے اس لیے صدر اس حوالے سے بھیجی گئی سمری روک ہی نہی سکتا اور اسے ہرحال میں 21 دن میں اجلاس بلانا ہے ورنہ یہ آئینی خلاف ورزی ہوگی،پارلیمانی ذرائع کے مطابق صدر اگر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو حکومت اپنی حکمت عملی طے کرے گی،سپیکر از خود بھی اجلاس بلا سکتے ہیں،ابھی ہم 29 فروری کا انتظار کررہے ہیں شاید صدرآخری دن یا اس سے پہلے اجلاس بلا لیں
Comments are closed.