پنجاب کابینہ:ن لیگ 20 ،ق لیگ اورپی پی کے2,2 اور استحکام پارٹی کا ایک وزیر ہوگا
لاہور (آن لائن) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جس کے دوران ممکنہ نام سامنے آ گئے۔ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 20، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے 2،2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنانے کا امکان ہے۔ صوبائی کابینہ میں ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، عظمی بخاری کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ن لیگ سردار شیر علی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھا، اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان کے نام زیر غور ہیں،فدا حسین وٹو، تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کے نام بھی صوبائی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی سے سید علی حیدر گیلانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائیگا، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ اورمسلم لیگ ق کے چوہدری شافع حسین کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.