لاہور (آن لائن) لاہور قلندرز کے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ روز میچ کے دوران حارث روٴف نے ایک مشکل کیچ پکڑا جس کے دوران ان کو کندھے میں درد کی شکایت ہوئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ ان کا کندھا اپنی جگہ سے ہل گیا ہے۔لاہور قلندرز ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث روٴف کو صحت مند ہونے میں 6 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے بتایا کہ حارث روٴف ہمارے باوٴلنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے۔
Comments are closed.