صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، اس حوالے سے صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے سمری بھیجی جا چکی ہے تاہم صدر نے تاحال دستخط نہیں کیے، قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کی میڈیا خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آرٹیکل 91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔
Comments are closed.