تاریخ رقم:مریم نواز 220 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئیں

لاہور(آ ن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بن گئیں،مسلم (ن) لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آوٴٹ کے باعث رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ ن لیگ نے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا۔رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ سپیکر نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف وزیراعلیٰ کے چناوٴ کے لیے ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آوٴٹ کر گئے۔مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6 لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دیدیں، آپ ہار ہیں یا جیت رہے ہیں مقابلہ کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی،اپوزیشن کے ارکان کی غیرموجودگی پردکھ ہوا،اپوزیشن موجودہوتی توشورشراباکرتی ،مجھے خوشی ہونا تھی،اپوزیشن کوپیغام دیتی ہوں کہ میرے دل اوردفترکے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،پنجاب کے عوام کابھی شکریہ اداکرتی ہوں

،جنہوں نے الیکشن میں ساتھ دیا،مخالفین کاشکریہ اداکرناچاہتی ہوں ان کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا،مخالفین نے جتنے مظالم کیے اتناہی مضبوط ہوتی گئی، نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ آج میری نہیں ہرماں بیٹی کی کامیابی ہوئی ہے،میری والدہ نے میرابہت ساتھ دیا،نوازشریف بھی کبھی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی میں بیٹھے تھے،نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کرعوام کی خدمت کی،100سال بھی کام کروں تو نوازشریف جیسی نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنے والدین کی خدمت کریں ان کی دعالیں،شہبازشریف نے دنیا بھرمیں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، ساڑھے 12 کروڑ عوام کی ذمہ داری میں نے سنبھال لی ہے، میرے لیے اپوزیشن سمیت ساراایوان قابل احترام ہے،پنجاب کے عوام کی خدمت کیلئے ہرقدم اٹھانے کوتیارہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسان، مزدور،بیروزگارافرادکے مسائل کاپتہ ہے،ن لیگ کے منشورپرعملدرآمدآج سے ہی شروع ہوگا،کاروباری افراد کوبہت سی سہولتیں دیں گے،کاروباری کمیونٹی کوسہولتیں ملیں گی توسرماریہ کارپاکستان آئیں گے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب چاہتی ہوں کہ ایسانظام لاوٴں جس سے ہرانسان کی بات سن سکوں،ہم نے پنجاب کے عوام کیلئے رمضان پیکیج تیارکرلیاہے،پنجاب کے عوام کوان کی دہلیزمیں رمضان پیکیج پہنچائیں گے،ماہ صیام میں سستے رمضان بازاربھی لگائیں جائیں گے،60ہزارسے کم تنخواہ والے طبقے کیلئے بھی پیکیج لائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری لائیں گے،میرٹ پرآنے والی طلبا کی پڑھائی کاخرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی،طلباکوجوکچھ چاہیے ہوگاان کودیں گے،لیپ ٹاپ،آئی پیڈ،ٹیبلٹ اورجوکچھ بھی چاہیے ہوگادیں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے بلاسودقرض لائیں گے،طلباکیلئے فری لانسنگ کابھی بہترنظام لایا جائے گا،نوجوان اورطلباکوہم الیکٹراک موٹربائیکس بھی دیں گے،یوتھ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں

،طلباکے مسائل کوان کیساتھ بیٹھ کرسنوں گی، بہترتعلیم کیلئے ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ٹیچرٹریننگ پروگرام شروع کریں گے، پنجاب میں سکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے،دانش سکول منصوبے کو بھی بڑھائیں گے،پنجاب کے ہرضلع میں کم ازکم ایک دانش سکول ہوناچاہیے،سرکاری سکولوں کانصاب بہتر کرنے کی ضرورت ہے،خصوصی بچوں کی سیفٹی کیلئے بھی کام کریں گے،سکلزڈویلپمنٹ کی اپ گریڈیشن پربھی خصوصی توجہ دیں گے، مریم نواز نے مزید کہا کہ بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹرزکی موجودگی کویقینی بنائیں گے،پنجاب میں ایئرایمبولینس کی سہولیات بھی لیکرآئیں گے،2015والے ہیلتھ کارڈکوبھی جلددوبارہ واپس لے کر آئیں گے،نرسزکیلئے مزیدٹریننگ سکول نئے قائم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی نرس گلف میں تو جاتی ہے لیکن یورپ کیوں نہیں جاسکتیں،نرسزکی ٹریننگ ایسی ہوگی کہ وہ بیرون ممالک جہاں چاہیں جاسکیں۔ورکنگ خواتین کیلئے گھرسے باہرمحفوظ ماحول فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے،مردوں کے مقابلے میں خواتین کو بھی قرضے ملنے چاہئیں،کام کی جگہ پرخواتین کیلئے ڈے کئیرسنٹراور دیگرسہولیات ہوں گی،خواجہ سراوٴں کیلئے قابل عزت خصوصی پیکیج ہوگا،خواتین،خواجہ سراوٴں،اقلیتوں کاخصوصی خیال رکھاجائے گا،ایسے پاکستان کاخواب دیکھتی ہوں جہاں کسی اقلیت کو ڈر سے رات نہ گزارناپڑے،کھیلتاپنجاب پروگرام بھی شروع کریں گے،تعلیمی اداروں کے گراوٴنڈز شام کو عام بچوں کیلئے کھلے ہونے چاہئیں،پنجاب کو ڈیجیٹل پنجاب بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنے دور کے دوران پانچ آئی ٹی سٹیزبنا کرجاوٴں گا،آئی ٹی سٹیزمیں عالمی ٹیک کمپنیزکے دفاترقائم کرائیں گے،43بنیادی خدمات ڈیجیٹلائزڈکریں گے،بڑے شہروں میں مفت وائی فائی فراہم کریں گے،ای لائبریریز پھر سے فعال کریں گے،اے آئی ٹیکنالوجی سکھانے کیلئے بچوں کو سہولیات دیں گے، انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی اور انٹراسٹی سڑکیں پانچ سال میں مکمل تعمیرہوجائیں گی،موٹروے سمیت دیگرراستے آسان بنادیں گے،پکیاں سڑکاں ،سوکھے پینڈے پروگرام کو آگے بڑھایں گے،ڈویژنل ہیڈکوارٹرزشہروں میں میٹروبس منصوبے شروع کریں گے،ساوٴتھ پنجاب پر میری خصوصی توجہ ہے،اپنے ارکان اسمبلی سے روزانہ میٹنگ کروں گی،آغازساوٴتھ پنجاب سے ہوگی،کسی ایک ایریا کی نہیں،پنجاب کے تمام عوام کی ذمہ دارہوں،لوگوں کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی طرف لے کرجائیں گے،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی 18شہروں تک پھیلائیں گے،آئی جی ڈاکٹرعثمان انور نے تھانہ کلچرکیلئے بہت بہترکام کیا،ماڈل پولیس سٹیشنزبنائیں گے۔

Comments are closed.