صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی طلبی کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(آن لائن)سولہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی طلبی کی سمری صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسترد کردی ، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، آئینی ماہرین نے ایڈوائس دی ہے کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں ،صدر کا اختیار اکیسویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے۔ آئین کے مطابق ہر صورت انتخابات کے 21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا ۔

Comments are closed.