سی ایس ایس امتحان میں نقل کرنے کا انکشاف، سیکرٹری نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(آن لائن)سی ایس ایس امتحانات میں نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے پیپرز میں نقل کا کیس سامنے رپورٹ ہوا جس میں دوامیدواروں کا اپنے پیپرز کی جوابی کاپیاں تبدیل کروانے کا انکشاف ہوا ہے

،ذرائع کے مطابق سی ایس ایس کے دونوں امیدواران کا تعلق کراچی سے ہے،یہ دونوں امیدواران کراچی سے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان میں شامل ہوئے تھے، سی ایس ایس کے اسیسمنٹ میں پرفارم نہ کرنے پرپبلک سروس کمیشن کی ٹیم کو دونوں کی کی صلاحیت پر شک ہوا، فیڈرل پبلک سروس کمشن کے گریڈ 16 کے افسر نے مبینہ دس لاکھ کی رشوت لے کر امیدواروں کی جوابی کاپیاں تبدیل کروائی تھیں،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تحقیقات میں بھی پیپرز تبدیل کرنے کی تصدیق کی گئی ،ذرائع کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل پبلک سروس کمشن کی اپنی انٹرنل کمیٹی نے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کی چیٹنگ کی تحقیقات میں سامنے آیا،ڈائریکٹر جنرل کمیشن انصرگوندل نے ایف آئی اے میں کیس درج کرادیا جس کے بعدچیٹنگ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں،،دونوں امیدواران علی شیر اور ہلار احمد اور ایف پی ایس سی کے ندیم محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،،سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمشن نے بھی معاملہ کی تصدیق کردی ہے۔

Comments are closed.