سانحہ 9 مئی میں گرفتار تمام بے گناہوں کو رہا کیا جائے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(آن لائن ) ایوان بالا میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی طویل غیر حاضری کے بعد اظہار خیال ، سانحہ 9مئی میں گرفتار تمام بے گناہوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

منگل کے روز اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ میں نے انسانیت کے موضوع پر بات کرنی ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ عرصے میں جو ہوا خواتین بزرگ اور بچوں اور بے گناہ مظلوم لوگوں سے متعلق آواز اٹھانا چاہتا ہے انکو رہا کیا جائے اور انہیں اپنوں کے پاس جانا چاہیے،بے گناہ لوگوں کو فی الفور رہا کیا جائے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو جس طرح لوگ باہر نکلے جب انٹرنیٹ اور موبائل سمیت سب بند تھا لیکن قوم کا جذبہ زندہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور انکی اہلیہ کو رہا کیا جائے اور اعجاز چوہدری کے پروڈکشن اڈرد جاری کیا جائے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے فتح مکہ کی بات کی ہمیں بحیثیت ایک قوم اس پر سوچنا ہو گا کہ جب تک انصاف قائم نہیں ہوتا کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ہماری ،معیشت بھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہوا کیا ہے یہ قوم جاگ گئی ہے انہوں نے کہاکہ ستر فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ستر فیصد آبادی نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ان ستر فیصد یوتھ کو مواقع دینے ہیں انہوں نے کہاکہ دیہاتوں کے نوجوان اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Comments are closed.