نوجوان کسی بھی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد(آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔پاکستان کی موجودہ آبادی میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
جس ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہو اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستانی نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کر کہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔مارے ملک کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پاکستان کی پارلیمان نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بغور جائزہ لیا گیا ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا گزشتہ سال پارلیمان کے دروازے نوجوانوں کے کھولے گئے تھے۔قومی اسمبلی کے ایوان میں نوجوانوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں موک پارلیمنٹ کے ایوان کی کارروائی منعقد ہوئی۔موک اسمبلی کی کارروائی میں نوجوان انٹرن نے حقیقی اسمبلی کا روپ دھارا۔موک اسمبلی میں وقفہ سوالات اور جوابات کا سیشن منعقد ہوا، اور نوجوانوں کو درپیش مسائل سے متعلق قانون سازی کی گئی، جہاں پر نوجوانوں کی بھرپور صلاحیتوں کا ادارک ہوا۔پاکستانی نوجوان دنیا کی کسی بھی قوم سے کم نہیں ہیں۔پاکستانی نوجوانوں کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش چیلینجز سے نکال سکتے ہیں
Comments are closed.